ابنا: ترکی کے وزیر خزانہ ظفر چاغلایان نے امریکہ کی جانب سے ترکی اور ایران کے مابین سونے کی تجارت پر عائد کی گئی پابندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا اور ترکی صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیاں ، ایران سے گیس اور اینرجی کی خریداری میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہیں اور ترکی ایران سے گیس کی خریداری جاری رکھے گا۔اس سے قبل بھی ترکی کے وزیر توانائی نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے گا۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرکے گیس کی رقم کو سونے سے ادا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
.......
/169